مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ اوراو آئی سی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں، بلال سلیم قادری

کراچی،05اپریل (پی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل بلال سلیم قادری نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) پر اسرائیل کے اقدامات کے خلاف خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔بلال سلیم قادری نے بیان میں کہا کہ او آئی سی کا کام فلسطین اور القدس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عید کے دنوں میں زمینی اور فضائی حملے کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، لیکن اقوام متحدہ اور او آئی سی نے خاموشی اختیار کی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کا مسئلہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اگر کسی مسلم ملک نے غیر مسلم ملک کے خلاف ایسا اقدام کیا ہوتا تو اقوام متحدہ خاموش نہ رہتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مسلمان انسان نہیں ہیں جن پر اتنے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں؟بلال سلیم قادری نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو یاد دلایا کہ ان کا منشور انسانی المیوں کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم کو طاقت کے ذریعے روکا جائے۔