اسلام آباد،27اپریل (پی پی آئی)فہد بلوچ کی بازیابی کے مطالبے پر کلی بارہم زئی کے قریب مظاہرین نے اتوار کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو نامعلوم افراد نے فہد بلوچ اور اس کے دوستوں کو وڈھ کے علاقے چمڑوک کے قریب سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ حکام کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جس کے نتیجے میں انہوں نے شاہراہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور یہ رپورٹ درج ہونے تک کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہی۔
Next Post
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں پندرہ خوارج کو ہلاک کردیا
Sun Apr 27 , 2025
راولپنڈی، 27 اپریل (پی پی آ ئی (خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں پندرہ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا۔ضلع شمالی وزیرستان […]
