‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتاہے،گورنر سندھ

کرا چی،02 مئی (پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے، کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور بھارت کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے۔

گورنر سندھ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا کو بدامنی کی جانب نہ دھکیلا جائے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔