ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کاسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے قونصل جنرلز کی ملا قاتین

کراچی، 6 مئی (پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے کراچی میں تعینات قونصل جنرلز نے گورنر ہاو ¿س میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے پہلگام واقعے کے بعد خطے میں تناو ¿ اور پاکستان کے مو ¿قف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی واضح مذمت کرتا ہے اور اس کے خلاف بے مثال قربانیاں دے چکا ہے۔ بھارتی الزامات بے بنیاد اور ثبوت کے بغیر ہیں، جنہیں یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ واقعے کی غیر جانبدار، شفاف اور بین الاقوامی تحقیقات ضروری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ گورنرسندھ نے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔