پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیو مہم میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

سکھر،9مئی (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس میں ناقص کارکردگی والے ایریا انچارج پر کارروائی کے ساتھ یونین کونسلوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ جو ایریا انچارج کام نہیں کر رہے، انہیں فوری طور پر نوکری سے ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کی کم کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اگلی میٹنگ تک اقدامات کرنے پر زور دیا۔ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے فیک رپورٹنگ اور ڈیٹا کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اصل ڈیٹا کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے پنوعاقل اور صالح پٹ میں زیرو ڈوز کوریج کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کوریج بڑھانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تجویز دی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی بھیجا جائے تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جا سکیں۔ ڈاکٹر فرید لاڑک نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو کر جون تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 280 ایریا انچارج سمیت 1298 ٹیمیں مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے ڈیوٹی انجام دیں گی۔ 7 یونین کونسلوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ خواتین ٹیم کی بھی مکمل شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔