چیئرمین ایم کیوایم پاکستان کی بھارتی میزائل حملے کی مذمت

کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستانی سرزمین پر بھارت کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کے بہالپور اور کوٹلی مظفرآباد پر حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کرے اور بھارت کی خوشی کو صف ماتم میں تبدیل کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے اور بھارت نے پاکستان کی امن پالیسیوں کو کمزوری سمجھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان کے دفاع کے لیے ہر پاکستانی اب میدان جنگ میں شامل ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی افواج کو فتح و کامرانی عطا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، علی خورشیدی

Wed May 7 , 2025
کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم افواج کے ساتھ […]