پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹرکی ڈالمیا روڈ سے ملینیم مال تک آگاہی ریلی منعقد

کراچی،7 مئی (پی پی آئی) کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر نے تھیلے سیمیا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ ڈالمیا روڈ سے ملینیم مال تک نکالی گئی اس ریلی میں بچوں، والدین، ڈاکٹروں، نرسز، اسٹاف اور انتظامیہ نے شرکت کی۔ریلی میں شریک بچوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تھیلے سیمیا سے بچاؤ کی معلومات درج تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر، محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تھیلے سیمیا کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان میں ہر سال 5 سے 6 ہزار بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں۔محمد اقبال نے مزید کہا کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد بچے تھیلے سیمیا کے شکار ہیں جنہیں ہر سال خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ کئی مواقعوں پر خون کی عدم دستیابی والدین، بچوں اور انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے صاحبزادے کاشف کا انتقال 1996 میں لندن میں دوران علاج ہوا جس کے بعد انہوں نے اس بیماری کے خاتمے کے لئے عزم کیا۔ 1997 میں پہلی آگاہی ریلی کراچی میں نکالی گئی اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔محمد اقبال نے کہا کہ شادی سے قبل تھیلے سیمیا کی جانچ اور مائنر کے آپس میں شادی نہ کرنے سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے خود بھی 70 خون کی بوتلیں عطیہ کی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تھیلے سیمیا کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں اور موجودہ مریضوں کو خون کے عطیات دے کر ان کی زندگیاں بچائیں۔