ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بدنام ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار

اوکاڑہ،،12مئی (پی پی آئی)نئی پل 43 ایس پی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیے گئے ہیں، جن پر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے 38 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی  رات اس وقت پیش آیا جب تین مسلح ڈاکو قلعہ دیوا سنگھ سٹاپ کے قریب ایک شہری کو روک کر گاڑی لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او انسپکٹر غازی سرور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولیوں سے زخمی ہو کر گرفتار ہو گئے، جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو اقبال کو بھی جلد ہی پکڑ لیا گیا۔زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ابتدائی تفتیش میں مشتاق عرف بڈھی اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے بین الاضلاعی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے پولیس ٹیم کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔