پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں آیا: عظمیٰ بخاری

 لاہور،  15 مئی (پی پی آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں آیا جبکہ علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا۔اس دوران تحریک انصاف کا تمام سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا۔علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے اور بدتمیزی کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے زیادہ متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔جب ڈرونز گر رہے تھے مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہنے کو بیرسٹر سیف وزیر اطلاعات ہیں، لیکن نہ ان کے پاس نہ تو اطلاعات ہیں اور نہ معلومات۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر سیف کو بنا بنایا بیان تھما دیا جاتا ہے اور وہ اسے بغیر تصدیق کے میڈیا میں پھیلا دیتے ہیں، جو کہ نہایت غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔انہوں نے جنگی حالات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نہ صرف ایک متحرک وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کیا بلکہ اپنی تقریروں کے ذریعے پاک افواج کا مورال بلند کیا اور پنجاب کے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری تحریک انصاف جنگ کے دوران منظرِ عام سے غائب رہی۔جب قوم متحد ہوتی ہے، تحریک انصاف ہمیشہ دشمن کی صف میں کھڑی دکھائی دیتی ہے۔”وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ جنگ کئی چہروں کو بے نقاب کر گئی ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی، جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ بریگیڈ حسب روایت جھوٹ، انتشار اور افواہیں پھیلانے میں لگا رہا۔ قوم آج جان چکی ہے کہ تحریک انصاف کس کا منصوبہ تھی اور ان کی وفاداریاں کن کے ساتھ ہیں۔