مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ، کیوں پاکستان کی ماں کو انصاف نہیں مل رہا: اعظم سواتی ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ ہماری عزت و ناموس کے ذمہ دار ہیں میری ہچکیاں اور آنسو بھی بند ، مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں مجھے زہر دیا جائیگا یا گولی مار ی جائیگی، میری نفرت اور غصہ کی آواز کو پاکستان کا مورخ لکھے گا

اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ ہماری عزت و ناموس کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا ہے، کیوں پاکستان کی ماں کو انصاف نہیں مل رہا ہے، ان سے بڑھ کر ججز اور عدالت کونسی ہے؟ ازدواجی زندگی میں تو گھر کے بچے بھی نہیں آسکتے، اگر کوئی دوسرے کے گھر میں جھانکے گا تو سخت سے سخت سزا کا مرتکب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا، دانشوروں اور ریٹائرڈ ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ریاستی ادارے کی مائیں اور بیٹیاں بھی شرمندہ ہے، آج میری ہچکیاں اور آنسو بھی بند ہیں، یہ مقدمہ صرف اپنی بیوی کا نہیں بلکہ ہر ماں اور بیٹی کا لڑ رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابقپی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہو کہ میری پوتیاں اپنے دادا کے ملک سے ہجرت کرکے چلے گئیں، میں جنرل باجوہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے دست راست کے ذریعے پیغام بھیجا کہ مجھے انصاف ملے گا، میں سوال کرتا ہو کہ کب انصاف ملے گا؟اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے بطور وزیر پارلیمانی امور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ا?رمی چیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز کو جی ایچ کیو بلائیں اور اس سے تحقیقات کریں، پتا کریں کہ کس کے کہنے پر میرے گھر پر ریڈ ہوئی، مقدمہ درج کیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ مجھے حراست کے دوران زبردستی بے لباس کیا گیا، کیا فوج میں موجود ہماری بیٹیاں اپنی ماں اور باپ کو انصاف دینے کھڑی نہیں ہوں گی، آج یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ یہ ویڈیو میری بیوی اور بیٹے کو بھیجی گئی، اس ویڈیو میں کچھ اضافی چیزیں بھی ان درندوں نے ڈالی ہے۔انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب یہ کوئٹہ میں میرے 2 دن قیام کے دوران بنائی گئی ویڈیو ہے، جب میں کوئٹہ گیا تو چئیرمین سینیٹ کا مہمان تھا، مجھے بتایا گیا کہ یہاں ججز اور بیوروکریسی کے مہمان ٹھہرتے ہیں، یہ جگہ فیڈرل لاج کوئٹہ ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ میں یہ بات کرنے سے پہلے مر کیوں نہیں جاتا، میری زبان جواب دے چکی ہے لیکن مجھ پر ایک قرض ہے، انصاف کے آنے میں دیر نہیں ہونی چاہیے، یہ بہت طاقتور لوگ ہیں، ایسے عناصر بڑے بڑے گھپلوں میں ملوث ہیں ، یہ دولت بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی موت کی کوئی فکر نہیں ہے، مجھے زہر دیا جائیگا یا گولی مار دی جائے گی، میری نفرت اور غصہ کی آواز کو پاکستان کی تاریخ کا مورخ لکھے گا، یہ بھیڑیے ہر سرمایہ کار اور تاجر کے پیچھے ہیں، جہاں مجھے ٹھہرایا گیا وہاں کون پہنچ سکتا ہے ؟انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی ایوان بالا کے کسٹوڈین ہیں، کرسی آنی جانے والی چیز ہے لیکن بلوچ اور دین کی روایات کو نہ چھوڑیں، کس نام نہاد کام کے لیے چئیرمین سینیٹ نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ میں اصلی ویڈیو اپنے ممبران اور سپریم کورٹ کے ساتھ شئیر کروں گا، میں عدالت کو بتاو¿ں گا کہ ویڈیو کا کون سا حصہ درست ہے اور کونسا نہیں، یہ ظالم اتنے طاقتور ہے کہ یہ سارے ثبوت ختم کر سکتے ہیں، اب تک اس کمرے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا موساد اور را اعظم سواتی کے خلاف یہ کام کر سکتا تھا ؟ میری فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام نہ کیا جائے، یہ قومی ادارے کے نام پر چند طاقتور غنڈے ہیں جنہوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاھب انصاف ملتے ملتے دیر ہوگئی، میرے بچوں کو جان کا خطرہ تھا اسی لئے انہیں ملک چھوڑنے کہا، میری بیوی اور اہل خانہ بحفاظت امریکا پہنچ چکے ہیں، مجھ میں سکت نہیں کہ اپنی بیوی کا سامنا کر سکوں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان سے چین کو 41.57 ملین ڈالر کی سمندری خوراک برآمد

Mon Nov 7 , 2022
کراچی( پی پی آئی)پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برٓمدات 141.57 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سا ل کی نسبت 34 فیصد زیادہ ہے۔ آٹے اور فش میل کی تجارت 49.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی،پی پی آئی کے مطابق حجم کے لحاظ سے جنوری سے […]