آئی) اسلام آباد (پی پی آئی( کراچی (پی پی آئی)

اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی( اسلام آباد پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماو¿ں نے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے مسدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں ، طلباء اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کےلئے 15 پر کال کریں۔اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی اور مقدمات درج ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کارروائی کررہی ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کےلیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔ ائیر پورٹ کےلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کےلیے اہمیت کی حامل ہے۔ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد و رفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔ سیاسی جماعتیں انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں۔ عوام سے گذارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے 15نومبرکو احتجاج اور مظاہروں کی کال دیدی

Mon Nov 7 , 2022
سری نگر (پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے ڈی پی سی سمیت اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے 15نومبر کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے سامنے ایک روزہ احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے اس سلسلے […]