خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانیوالی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

اسلام آباد(پی پی آئی) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کواٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی دو رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے سے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں، ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانے کی معاونت حاصل رہی۔تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہائش، پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں، علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش ویگر سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔