خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب کی تباہ کاریاں،مشکل کی گھڑی میں پاکستان امداد کا منتظر ہے:شہباز شریف

قاہرہ(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اور 33 ملین (3 کروڑ 30 لاکھ) افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مصر میں کاپ 27 کے اجلاس میں ”موسمیاتی تبدیلی اور کمزور کمیونٹیز کا استحکام“ پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا بوجھ برابری کی بنیاد پر نہیں بلکہ منصفانہ تقسیم پر ہونا چاہئے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو 2050تک 216 ملین افراد بے گھر ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، جبکہ معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب سے 4410 ملین ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا، تقریباً 40 لاکھ بچوں کو صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب کے اثرات کا جائزہ لیا، تعاون کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر اداروں کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا، سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے امداد کے منتظر ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکیں تباہ ہوئیں۔