پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر میں کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد ہلاک ہوگیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے ایک جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اوراہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی سلیم خان بھی شہید ہوا۔ 28 سالہ شہید سلیم خان کا تعلق صوابی سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔