پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسین ملک کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ مجلس کا اہتمام

اسلام آباد /سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لئے ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغرنے کی۔مجلس میں بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کی والدہ محترمہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی گئی جو چندی گڑھ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یاسین ملک کی والدہ شدید علیل اور ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔حریت رہنماؤں نے مختلف جیلوں میں نظر بند اور مختلف عارضوں میں مبتلا حریت پسند کشمیریوں کے لیے بھی دعا کی۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔دریں اثنا دعائیہ مجلس میں حریت پسند نذیر احمدعرف عاقب کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا گیا اور لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ مجلس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔