پی سی بی کا 23 ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بور نے سابق کرکٹر عبدالقادر سمیت23ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔پی سی بی کے نواسی ملازمین کے کنٹریکٹ 31اکتوبر 2013کو ختم ہو چکے تھے جن میں انتخاب عالم، عبدالقادر اور ہارون رشید جیسے سابق سابق کرکٹر کے نام شامل تھے۔ بورڈ نے66 ملازمین کے معاہدوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جب کہ عبدالقادر سمیت23 ملازمین کی چھٹی کر دی۔ عبدالقادر اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ لیجنڈری اسپنر عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Next Post

ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کیلئے آئی سی سی سے مدد طلب

Thu Nov 7 , 2013
لندن: انگلش اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کے لیے آئی سی سی سے مدد مانگ لی۔دونوں کرکٹ بورڈز کا آسٹریلیا میں ہونیوالے ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کے لیے آئی سی سی کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اس سے پہلے […]