احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ذرا ئع کے مطابق جمعرات کوتھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت میں بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میڈیکلی ان فٹ ہیں اور پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے میڈیکل گراؤنڈ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کیس کی سماعت 21 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Thu Nov 10 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان، طارق شفیع، فیصل مقبول و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماعت کے دورانوکیل انتظار […]