رو لپنڈی(پی پی آ ئی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سی ٹی او اور ایس ایس ایس پی آپریشنز بھی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ ڈی سی راولپنڈی کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ راستہ بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، شہر میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی۔عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جب کہ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
Next Post
جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے:نواز شریف
Fri Nov 11 , 2022
لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے […]
