پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میر واعظ عمر کو نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی انجمن اوقاف جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر اظہار تشویش

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطا بق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی رہائی کیلئے ہر سطح پر آوازبلند ہو رہی ہے لیکن قابض انتظامیہ نے مسلسل بے حسی کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ میر واعظ کی گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے نظر بندی عوام کیلئے انتہائی دکھ اور تکلیف کا باعث ہے لہذا انتظامیہ انکی فوری رہائی عمل میں لائے تاکہ وہ اپنے دینی فرائض انجام دے سکے۔