گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بند کرنے کا فیصلہ 3ہفتوں سے او پی ڈیز بند,، مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ہزاروں آپریشن معطل مظاہرین سندھ سکریٹریٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ، متعدد مظاہرین زیرحراست

کراچی (پی پی آئی)گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے تمام ایمرجنسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کو اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اعلان کے بعد مظاہرین نے سندھ سکریٹریٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے جس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے گرینڈ ہیلتھ کی جانب سے تمام او پی ڈیز بندہیں۔ وزیر صحت سندھ اور ڈاکٹرز کی سرد جنگ میں مریض پس رہے ہیں۔ احتجاج کے باعث کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ہونے والے ہزاروں مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سرکاری اسپتالوں میں آپریشن معطل، نجی اسپتالوں پر دباؤ ٹیسٹ، ایکسرے، ایم آر آئی، سٹی اسکین کیلئے مریض پریشان نجی لیبارٹریزمیں من مانے ریٹ،ہوم سروس کے چارجز زیادہ

Fri Nov 11 , 2022
کراچی (پی پی آئی)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں ہونے والے ہزاروں آپریشن معطل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث نجی اسپتالوں پر رش بڑھ گیا ہے,پی پی آئی کے مطابق اسپتالوں میں ہونے والے یومیہ ہزاروں ٹیسٹ بھی بند ہیں جبکہ ایکسرے، ایم آر […]