کراچی (پی پی آئی)مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں دو افراد کے قتل معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ حکام نے ایف آئی آر میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اب تک 33 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ حکام کے مطابق 20 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔واقعہ 28 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ مچھر کالونی واقعے میں ہجوم نے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو اغوا کار سمجھ کر قتل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
Next Post
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، اعداد و شمار جاری
Fri Nov 11 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد کا اضافہ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،پی پی آئی کے مطابق حالیہ ہفتے کے […]
