ایبٹ آباد (پی پی آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہیکہ پاکستانی قوم صحیح معنوں میں آزاد نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے یہ ملک آزاد کیا تھا، اس لیے آزاد کیا تھا کہ پاکستانی اپنے فیصلوں میں آزاد ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ایک آزاد ملک ہوگا یہاں شریعت کا نظام ہوگا اور پاکستانی اپنے ملک میں اپنی پالیسیاں بنائیں گے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ملک قائد اعظم نے آزاد کیا تھا ویسا ہی ہے؟اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایک ٹیلی فون کال پر ہماری ساری لیڈر شپ ڈھیر ہوجاتی ہے، ہمارے حکمران عوام کی نہیں باہر سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قوم صحیح معنوں میں آزاد نہیں ہے، پاکستانی قوم عملا غلام بن چکی ہے، ہماری پالیسی کہیں اور بنتی ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کی ہے۔
Next Post
ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ
Fri Nov 11 , 2022
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ اینوائرمینٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفدکی سربراہی فورم کے صدر نعیم قریشی کررہے تھے۔ملاقات […]
