ایبٹ آباد (پی پی آئی) خیبر پختونخوا میں اپر کوہستان کے علاقے داسو میں میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ایبٹ آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے داسو دہشتگرد حملہ کیس میں دو ملزموں کو 13،13 بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی پرایک سال اضافی قید کی سزاسنائی گئی۔ مجرمان میں محمد حسین اور ایاز شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں ناکافی ثبوتوں کے بناپر کیس میں نامزد 4 ملزمان کو بری کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اپر کوہستان کے علاقے داسو میں دہشتگرد حملے میں چینی انجینیئروں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Next Post
سعودی عرب میں منشیات ا سمگل کرنے والے 2پاکستانی شہریوں کے سر قلم
Fri Nov 11 , 2022
ریاض/ اسلام آباد (پی پی آئی) سعودی عرب میں منشیات ا سمگل کرنے والے 2پاکستانی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2020ء کے بعد پہلی بار کسی کو سزائے موت دی گئی ہے۔ سعودی حکام کے […]
