عمر کوٹ میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

عمرکوٹ (پی پی آئی)عمرکوٹ میں پاک افواج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں شریک شہری پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے،پی پی آئی کے مطابق مقررین کاکہناتھاکہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنیوالے عناصر ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک افواج کی حمایت میں ی نکالی گئی ریلی سے سورہیہ بادشاہ چوک پر خطاب کرتے ہوئے سیاسی سماجی رہنما برہان کمبار،ڈاکٹر گھنشام بجیر ویشرام کولہی،علی نواز،شکیل کمبار،ہوتو جوگی،ماؤ جی کولہی وغیرہ نے کہا کہ آج کچھ عناصر اپنے سیاسی مفاد کی خاطر پاک افواج کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ہم ان مفاد پرست عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پوری قوم پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برنس گارڈن، پیپلزاسکوائر پرغیرقانونی چارجڈ پارکنگ کامعاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے:منگلا شرما

Sat Nov 12 , 2022
میں ٹھیکہ پر دی جانے والی غیرقانونی چارجڈ پارکنگ پر شدید تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کسی بھی قسم کی چارجڈ پارکنگ غیر قانونی ہے جس پر علاقے کا عوام کا ردعمل بالکل جائز ہے۔پی پی آئی کے […]