سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب ڈرون طیارہ گر گیا

لاہور(پی پی آ ئی) ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب چھوٹا ڈرون طیارہ گر گیا۔پولیس کے مطابق چھوٹے ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی ہے تاہم اس میں سے بارودی مواد نہیں ملا، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ہے، ریموٹ کنٹرول طیارے کو کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا؟ اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں سینئر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے بھی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چھوٹے ڈرون طیارے میں کیمرا نصب تھا۔