شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، کسی اور کی کردار کشی کی جا رہی ہے، احسن گجر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)فرح خان کے شوہر احسن گجر نے کہا ہے کہ ہمارے ذریعے کسی اور کی کردار کشی کی جا رہی ہے، ہمارا کسی تحائف کے لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیاذرائع کے مطا بق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے احسن جمیل گجر نے کہا کہ سامان کس نے بیچا، کس نے لیا، کیسے بیچا، اس کے پیسے کہاں گئے، فرح کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور جتنا میں خاتون اول کو جانتا ہوں ان کا بھی اس قسم کے کاروبار اورلین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، فرح سے متعلق میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے کبھی سرکاری کاموں میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہماری ایسی تاریخ کی ہے، ہم کوئی پہلی بار سیاست میں نہیں آئے۔ہمارا عمران خان اور ان کی اہلیہ سے کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے، اس خاندان سے ہمارا کوئی لین دین کا رشتہ نہیں ہے۔ نہ ہم نے ان سے کوئی ایسی چیز لی ہے نہ ہی انہوں نے ہم سے کچھ مانگا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کے پاس کوئی تحائف نہیں دیکھے ہم نے ہمیشہ ان کے بازو اور الماریاں خالی ہی دیکھی ہیں، جہاں تک ان کے گھر میں ہماری رسائی ہے، ہم نے کوئی ایسی جگہ نہیں دیکھی جہاں کوئی لاک لگا ہو۔ نہ ہم نے گھڑیاں دیکھیں نہ ہم اس کے تاجر ہیں نہ اس کا شوق ہے نہ ہی ان کی قیمتیں پتہ ہیں، ہمیں عمر فارق کا معلوم ہی نہیں ہے، کہ ان کی دکان کہاں ہے دبئی میں یا پاکستان میں ہے۔