عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

10 سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے نادہندہ ہونے کا انکشاف صرف وزرات صنعت و پیدوار نے 100 ارب روپے ادا کرنے ہیں، ٹی سی پی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن نے انکشاف کیا ہے کہ 10 سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کی نادہندہ ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 10 سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے نادہندگان ہیں۔چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاق اور صوبائی سرکاری ادارے ٹی سی پی کے 127 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، اور 127 ارب روپے میں 81 ارب سے زائد کا مارک اپ شامل ہے۔چیئرمین ٹی سی پی نے اجلاس کو بتایا کہ سب سے بڑی نادہندہ وفاقی وزرات صنعت و پیدوار ہے جس نے ٹی سی پی کے 100 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 63 ارب روپے اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ نے 35 ارب روپے کی ادآیگی کرنی ہے۔چیئرمین ٹی سی پی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان نے بھی پیسے دینے ہیں، واجب الادا رقم میں 82 ارب سود، 46 ارب کی اصل وصولیاں شامل ہیں، یہ بقایاجات 2004 سے قابل وصول ہیں، کمیٹی ہماری ان وصولیوں کو ممکن بنانے کیلئے مدد کرے۔