عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں بریسٹ کینسرکی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسرسے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جا ئیں گے

لاہور(پی پی آ ئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر ویز الٰہی نے سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسرسے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر نے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب میں بریسٹ کینسرکی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وز یر اعلیٰ پنجاب سے روش پاکستان لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹرحفصہ شمسی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسرسے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کی یجائیں گے۔نجی شعبے کے اشتراک سے 37ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرزکو ٹریننگ دی جارہی ہے۔خواتین میں کینسرکی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزبھرپور کردارادا کرسکتی ہیں۔کسی بھی سٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا۔بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔