قومی شاہراہ پر کار سے بھارتی گٹکے کے 10 بیگز اور متعدد نمبر پلیٹس برآمد

سکرنڈ ، 08 مارچ 2026(پی پی آئی) موٹروے پولیس ساؤتھ زون سیکٹر سکرنڈ نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے بھارتی گٹکے کے 10 بیگز اور متعدد اضافی نمبر پلیٹس برآمد کرلیں، برآمد شدہ گٹکے کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سعیدآباد ٹول پلازہ کے قریب دوران پٹرولنگ ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر چیکنگ کی گئی

۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے گٹکے کے 10 بیگز اور متعدد اضافی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ بھارتی گٹکا اور گاڑی قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سعیدآباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

۔

کامیاب کارروائی پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایچ آر سی پی نے اسلام آباد میں گرفتار عورت مارچ کے منتظمین کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

Sun Mar 8 , 2026
ایچ آر سی پی نے اسلام آباد میں گرفتار عورت مارچ کے منتظمین کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا اسلام آباد، 08 مارچ 2026(پی پی آئی) پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی پی) نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے آج گرفتار کیے گئے عورت مارچ کے منتظمین […]