عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے سینیٹر عبدالکریم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

لاہور(پی پی آ ئی)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسجد کی زمین پر شاپنگ پلازہ قائم کرنے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسامہ عبدالکریم کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسامہ عبدالکریم نے مسجد کی زمین پر قبضہ کر کے شاپنگ پلازہ تعمیر کر رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق اسامہ عبدالکریم کے خلاف کرپشن کے مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، اسامہ عبدالکریم کو ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ اسامہ عبدالکریم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اسامہ عبدالکریم سے معاملے کی مزید تفتیش کریگا، جامع تحقیقات کے بعد عدالت میں باضابطہ چلان پیش کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔