آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی بابا کی پاکستان آمد، ایس ای سی پی نے کوکو ٹیک کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا

کراچی، 14 اپریل 2026:(پی پی آئی)دنیا کی صفِ اول کی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے پاکستان میں باضابطہ داخلے کے ساتھ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منگل کو اس کی ذیلی کمپنی کوکو ٹیک پاکستان کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں بائے ناو پے لیٹر سروسز کی فراہمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

کوکو ٹیک پاکستان، جو بین الاقوامی شہرت یافتہ علی بابا گروپ کی کمپنی ہے، پاکستان میں صارفین کو ای کامرس مارکیٹ سے آسان اقساط پر اشیاء کی خریداری کی سہولت فراہم کرے گی۔
ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام سے ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ صارفین کو جدید مالی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی بڑی صارف مارکیٹ اور تیزی سے

بڑھتی ڈیجیٹل معیشت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ اس پیش رفت سے نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولیات تک بہتر رسائی ملے گی۔
چیئرمین ایس ای سی پی کے مطابق علی بابا گروپ کی شمولیت سے مارکیٹ میں مسابقت اور جدت کو فروغ ملے گا، جبکہ کمپنی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گی۔