شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شریف اور زرداری خاندان کی کرپشن سے ملک بدنام اور کنگال ہوا: اسلم اقبال

لاہور(پی پی آ ئی) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندانوں نے ملک کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا، دونوں خاندانوں کی کرپشن سے ملک بدنام اورکنگال ہوا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ دونوں خاندانوں نے ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی، امپورٹڈ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے اور اتحادیوں کو خوش رکھنے کیلئے قومی وسائل ضائع کر رہے ہیں، جہازی سائز وفاقی کابینہ کی کارکردگی مایوس کن ہے، لندن میں بیٹھا عدالتی سزا یافتہ مجرم عوامی لیڈر عمران خان کے مقابلے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ مفرور مجرم کو قوم کی قسمت کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں، عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے، حقیقی آزادی مارچ تحریک نہیں، ایک انقلاب ہے، عمران خان کی قیادت میں جاری تحریک قوم کے روشن مستقبل کے لئے ہے۔