کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت ناساز، اپینڈکس کا آپریشن

لاہور(پی پی آ ئی)ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنڈکس کے آپریشن کے باعث ہسپتال داخل کروادیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے،تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں اپینڈیکٹومی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے، اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم دعاؤں کی درخواست ہے۔ خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیب کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔