ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن30 دسمبر کو ہوں گے

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جس سے ممبر اکرم درانی نے سوال کیا کہ اپ انٹر پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرا رہے؟اس موقع پر وکیل مسلم لیگ ن نے بتایا کہ ہم نے اس ہفتے پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانا تھا لیکن وزیراعظم کو کورونا ہونے کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ اب پارٹی کا 30 دسمبر کو یوم تاسیس اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس رکھا ہوا ہے تاہم تیس دسمبر کو مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کرا لیں گے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمشن نے گزشتہ سماعت پر انٹر پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شہباز شریف اور احسن اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔