لندن /سری نگر(پی پی آ ئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی 12بین الاقوامی تنظیموں نے مشترکہ طور پر غیر قانونی طورپر نظر بند انسانی حقو ق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زوردیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق خرم پرویز کی نظربندی کوایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے انسانی حقوق کی12بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے دستخط شدہ ایک بیان میں مودی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرگرمیوں کوغیر قانونی قرار دینا بند کرے۔بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکام پرخرم پرویز کی فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر رہائی اور اس کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ۔ان کاکہناتھا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو تحفظ ملنا چاہیے نہ کے ان کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔بیان کے مطابق بھارتی حکام کو انسانی حقوق کے محافظوں کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قراردینے اور ناقدین کی آوازوں کو خاموش کرانے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کاسلسلہ بند کرنا چاہیے۔ بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس CIVICUS ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹی سی پیشن،فورم ایشیا۔ فرنٹ لائن ڈیفنڈرز، ہیومن رائٹس واچ، انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس، انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس،انٹرنیشنل سروس فار ہیومن رائٹس، منائرٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل، اسٹیچنگ دی لندن اسٹوری اور ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر کے دستخط موجو ہیں۔خیال رہے کہ کشمیری انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو22نومبر 2021کو سیاسی بنیادوں پر دہشت گردی اور دیگر سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
Next Post
عمران خان الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے توشہ خانہ کیس میں تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں: شرجیل میمن
Tue Nov 22 , 2022
کراچی (پی پی آ ئی)صوبا ئی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ عمران خان خیر منائیں، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق […]
