کراچی (پی پی آ ئی)صوبا ئی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ عمران خان خیر منائیں، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام تک عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا،جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہوچکا اور جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے۔شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان قوم کو گھڑی، گندم، چینی چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سرپرائز دے چکے ہیں،عمران خان 26نومبرکو اب کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟، عمران خان، فرح اور ان کی کابینہ اراکین دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے،۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا، سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا، ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بدعنوانی کیسز سے بچ سکیں،عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی،شرجیل میمن نے کہاکہ انتخابات2023میں اپنے وقت پر ہونگے اور اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی۔
Next Post
اثاثہ جات کیس احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا
Tue Nov 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منگل کے روزفیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے […]
