مانسہرہ (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کیلئے ترقیاتی منصوبوں پرکام تیز کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مانسہرہ میں سکی کناری ترسیلی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی موجودہ حکومت کا اہم مشن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ کم قیمت اور وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لائے گی۔
Next Post
الیکشن کمیشن کا کراچی، حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم
Tue Nov 22 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق […]
