ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میں ہر6 میں سے1 عورت تشدد کا نشانہ بنتی ہے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن جمعہ25نومبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بھی سماجی تنظیموں اور ثقافتی اداروں نے اہتمام کیا ہے۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں کیاجس کے بعد ہر برس 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔