15 جنوری کو تحریک انصاف اپنا میئر الیکٹ کرے گی، علی زیدی شکست سے خوفزدہ پی ڈی ایم تین مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کروا چکی ہے بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری، سپریم کورٹ اختیار واپس دلوائے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو تحریک انصاف اپنا میئر الیکٹ کرے گی۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے فیز ٹو کے انتحابات کا اعلان کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیز ون میں انتحابات کم اور جنگ زیادہ لگ رہی تھی، سندھ حکومت نے سرکاری مشینری استعمال کی، اب 15 جنوری کو فیز ٹو الیکشن ہونے جارہا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہے، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ بلدیاتی حکومت کے اختیارات واپس کیے جائیں۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو تحریک انصاف اپنا مئیر الیکٹ کرے گی کیونکہ پی ڈی ایم شکست سے خوفزدہ ہے اسی لئے تین مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کروا چکی ہے۔

Next Post

ای او بی آئی پنشن میں اضافے کیلئے چیف جسٹس کو کھلا خط کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کی جائے، گزر بسرممکن نہیں

Tue Nov 22 , 2022
کو کھلا خط تحریر کیا ہے‘ پی پی آئی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں‘ حکومت دیگر قوانین میں تو ترامیم لاتی ہے لیکن ای او بی آئی کے حوالے سے قانون سازی نہیں کرتی،عدالت عظمیٰ کم سے کم پنشن […]