پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے مظاہرین نے گوادر بندرگاہ جانے والی قومی شاہراہ بند کرکے دھرنا دے دیا مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بندرگاہ کی بندش کے سواکوئی اور چارہ نہ ہوگا

گوادر (پی پی آئی)بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے عوام کے مطالبات حل نہ ہوسکے۔ حق دو تحریک کی کال پر ایک بار پھر ہزاروں افراد حکومت کے خلاف گوادر میں سڑکوں پرنکلآئے۔ پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے گوادر بندرگاہ جانے والی قومی شاہراہبند کرکے دھرنا دے دیا ہے۔ مظاہرین کہتے ہیں ترقی کے دعویدارحکمران بلوچستان میں زمینی حقائق پر توجہ دینے کے بجائے، مبینہ ذاتی مفادات اورغیرملکی کمپنیوں کے مالی فوائد کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ گوایکسپریس وے پر سراپا احتجاج سماجی رہنما 37 سالہ مہوش بلوچ نے کہا کہ”ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا محور ہے۔ اسلام آباد کی ایما پر بننے والی ہر پالیسی صوبے کے عوام کو مزید پسماندگی کی جانب دھکیل رہی ہے۔۔“مہوش بلوچ کا کہنا تھا کہ حکمران طبقے نے اگر ساحلی علاقوں کے عوام کے مطالبات منظور نہ کیے تو ان کے پاس گوادر بندگاہ کی بندش کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے۔گوادر میں جاری احتجاجی تحریک کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کر رہے ہیں۔