نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک منصوبے کی سرنگ کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے جس کے نتائج خوفناک ہوں گے۔میڈیاذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر بقیہ سرنگیں منہدم ہوگئیں تو کیا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ جولائی میں سرنگ کے بند ہونے کے بعد سے بجلی صارفین ہر ماہ 10 ارب روپے ادا کرتے ہیں۔نیپرا چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر یہ سرنگ مزید ایک سال کے لیے بند رہی تو صارفین کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔کمیٹی کے سربراہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا نے توصیف فاروقی سے کہا کہ بحالی کے کام پر پیشرفت رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کریں۔جس پر چیئرمین پیمرا نے جواب دیا کہ مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ مستقبل میں سرنگ منہدم نہیں ہوگی۔اسی دوران نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے سی ای او محمد عرفان نے کہا کہ امید ہے کہ سرنگ کی بحالی کا کام آئندہ برس جون میں مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان جاننا چاہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ سال 2015 میں ختم ہونے کے باوجود معاہدہ کی تجدید کیوں کی گئی؟ سیف اللہ اڑو نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے عدم حاضری پر انہیں رعایت دی۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگر آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او موجود نہ ہوئے تو یہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا جائے گا۔

Next Post

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کشش ناکام

Wed Nov 23 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایئرپورٹ کراچی نے 1کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے دو پاکستانی مسافروں معیز علی اور کاشف بٹ کے سامان کو چیک کیا گیا جس کے پاس سے […]