کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کشش ناکام

کراچی(پی پی آ ئی) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایئرپورٹ کراچی نے 1کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے دو پاکستانی مسافروں معیز علی اور کاشف بٹ کے سامان کو چیک کیا گیا جس کے پاس سے موبائل فونز اور الیکٹرانک اشیا بر آمد ہوئی ہیں۔کسٹمز ترجمان کے کے مطابق مسافروں کے سامان کی مکمل ایگزامینیشن کے دوران بھاری تعداد میں موبائل فونز،موبائل ٹیبلیٹ، اسمارٹ واچز، اسمارٹ ریسٹ بینڈ اور فوڈ اسٹف برآمد کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ موبائل الیکٹرونک اشیاکی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز 52 لاکھ روپے بنتی ہیں، برآمد شدہ سامان کو ضبط اور دونوں مسافر و ں کو گرفتار کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مسافروں کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ اس کے علاوہ دوسری کاروائی میں انٹرنیشنل ڈپارچر لاونج میں کسٹمز عملے نے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے مقدار سے زیادہ کپڑا برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔

Next Post

کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل: ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

Wed Nov 23 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پانچ رکنی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن علی مردان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔گذشتہ روز کراچی کے ڈیفینس فیز فائیو میں رات […]