کی بے بسی اور بے وقعت ہونے کا اظہار ہیں: فواد چوہدری
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اٹلی سے تصویریں ہمارے عدالتی نظام کی بے بسی اور بے وقعت ہونے کا اظہار ہیں۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سزا یافتہ شخص جس کا ضمانتی ہمارے سسٹم نے وزیر اعظم بنا دیا پورے نظام کا منہ چڑا رہا ہے،اس جرم میں شریک لوگ پاکستان کا سب سے طاقتور مافیا ہیں اس مافیا کی شکست سے ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔
