پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اسپیکر آغا سراج درانی احتساب عدالت کراچی میں پیش عدالت شریک ملزم گلزار کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی

کرا چی(پی پی آ ئی) احتساب عدالت نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم گلزار کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے۔ریفرنس میں شریک ملزم گلزار نے بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست دائر کی۔ملزم کے وکیل جاوید الطاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈیپ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی دعوت دی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے گلزار کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔احتساب عدالت نے شریک ملزم کو 8 دسمبر تک وطن واپس آنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔