ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کیعدالت نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں اوربچیوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ جنوری کے پہلے ہفتے میں پیش کی جائے۔چیف جسٹس عمر عطابندیا ل نے کہاکہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ریاست بچیوں کی بازیابی میں ناکام ہوتی ہے تو کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں؟عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔