پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا سپرد خاک

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی والی مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپرد خاک کر دیا گیا۔اسماعیل تارا کے صاحبزادے شیراز تارا کے مطابق اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،لیکن ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں، واضح رہے کہ سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسماعیل تارا نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا،ویسے تو اسماعیل تارا نے کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر اسی کی دہائی میں طنز و مزاح کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔اسماعیل تارا کو فلم ہاتھی میرے ساتھی، منڈا بگڑا جائے، چیف صاحب اور دیواریں“ میں زبر دست اداکاری پر4 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔مرحوم اداکار نے متعدد فلموں میں کام کیا، حالیہ دنوں میں اسماعیل تارا نیفلم ڈونکی کنگ میں کام کیا،ریڈی اسٹیڈی نمبر ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔