آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود بڑھا نے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی، اجلاس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی تعیناتی اور نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد یہ دوسری مانیٹری پالیسی ہے۔اس سے قبل بڑھتی مہنگائی کے پیش نطر مانیٹری پالیسی مسلسل سخت کی جارہی تھی اور اس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک شرح سود میں 625 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔تاہم ایک جانب جہاں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل وگیس کے نرخ کے نرخ کم ہورہے ہیں، لیکن دوسری جانب مہنگائی کے خدشات ابھی تک موجود ہے جس کی وجہ سے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Next Post

متاثرہ کسانوں کو گندم کی کاشت کے بیج کی مد میں فی ایکڑ 5 ہزارروپے دینے کا سلسلہ شروع

Fri Nov 25 , 2022
حیدرآباد (پی پی آئی) حکومت کی پالیسی کے تحت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کی کاشت کے بیج کی مد میں فی ایکڑ 5000 روپے رقم دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.پی پی آئی کے مطابق حکومت نے ہدایت کی ہے کہ گندم کی کاشت سمیت دیگر فصلوں […]