پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزارت دفاع نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین سال کیلئے مقرر کیا گیا۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تین کیلئے تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔ عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا، جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئی ہیں۔دوسری جا نب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔