بھارت کی ریاستی دہشت گردی بین الاقوامی برادری کیلئے سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے: حریت رہنما

این ایچ ایم پی کا بارش میں ڈرائیور حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

حکومت فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیگی

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بھارت کی ریاستی دہشت گردی بین الاقوامی برادری کیلئے سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے: حریت رہنما

 اسلام آباد (پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے کہاہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب سرحدوں سے باہر نکل کر بین الاقوامی برادری کیلئے ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زاہد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد امریکہ میں آزادی پسند رہنماؤں پر اسی طرح کے جان لیوا حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں معروف آزادی پسند کشمیری رہنما مرحوم محمد ایوب ٹھاکرکے صاحبزادے مزمل ٹھاکر پر حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ مزمل ایوب ٹھاکرسفارتی محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کی ایک موثر اورتوانا آوازہیں۔وہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح کھٹک رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں برطانیہ میں گھر کی طرف جاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں نے نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی سنگین واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔حریت رہنما نے کہاکہ بھارت کا گھناؤنا چہرہ جو بین الاقوامی برادری سے چھپا ہو ا تھا، اب بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے بین الاقوامی برادری میں ایک سازشی کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔فلسطین کے معاملے میں بھی بھارت نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔سری لنکا میں بھارتی دہشت گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اسی طرح مالدیپ، بھوٹان، نیپال اوربنگلہ دیش میں بھی بھارت ایک سازشی کردارکے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر آزادی پسند رہنما اور ہر ذی شعورانسان کو بھارت کے غیر انسانی اورغیر اخلاقی رویے کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔دریں اثناء پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی مسلمہ عوامی قیادت کو جیلوں میں بند کرکے نام نہاد انتخا بی ڈرامے کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے جس کے لئے کشمیری عوام جدوجہد کررہے ہیں اورقربانیاں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

این ایچ ایم پی کا بارش میں ڈرائیور حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

 اسلام آباد(پی پی آئی)نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے بارش کے موسم میں ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے APP سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس شمالی زون کے ترجمان محمد ثاقب نے کہا کہ مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث ایم ون سے اسلام آباد سے کوٹ مومن، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور تھاکوٹ میں سڑک پر پھسلن کی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پھسلن والی صورتحال سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے مسافروں کو نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے اور سفر کے آغاز سے پہلے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری

کوٹہ(پی پی آئی)پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔فرنٹئیر کور کے جوانوں نے متاثرین علاقہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ فرنٹئیر کور کچی آبادیوں کو سیلاب کے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔امدادی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین و علاقہ مشران نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا(ساؤتھ)کا بروقت امدادی کارروائیوں پر شکریہ ادا کیا۔  

مزید پڑھیں

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوٹہ(پی پی آئی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری17 اگست 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 691,853 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے21 جولائی سے 17 اگست تک 32200 افغان باشندوں میں 11,826 مرد، 9320 خواتین اور 11,054 بچے اپنے ملک چلے گئے افغانستان روانگی کے لیے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیگی

اسلام آباد (پی پی آئی)ربیع سیزن کے لیے یوریا پیدا کرنے کے لیے تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس حوالے سے فیصلہ آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔آنے والے ربیع سیزن کے دوران گندم کی بوائی کے لیے وافر مقدار میں اور مناسب قیمت پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان سے بچنے کے لیے گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ مارکیٹ کی نگرانی میں اضافہ کریں تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں اور منافع خوروں کو اپنے فائدے کا موقع نہ ملے۔

مزید پڑھیں

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنوں سمیت جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے راجن پور، کاہا،چاچڑ، پٹوک اورزنگی پہاڑی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ راجن پور کے پہاڑی نالے کالاباغ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور پہاڑی نالے سے اونچے درجے کا سیلاب گزررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے اورمقامی انتظامیہ پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال کے باعث چوکس ہے۔

مزید پڑھیں