بنوں میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم، 2 خواتین جاں بحق, 7 افراد زخمی بھ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست خارج

ناظم آباد اے او کلینک کے سامنے ٹینکر گرین لائن ٹریک کی جالیوں سے ٹکراگیا

پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست، نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں اور سربراہان کی نئی فہرست، چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

انٹرنیٹ سلو ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کو6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بنوں میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم، 2 خواتین جاں بحق, 7 افراد زخمی بھ

بنوں (پی پی آئی)بنوں میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ہوگئی، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں گھر پر آسمانی بجلی گرگئی، جس کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جازی کی بازی ہار گئیں۔افسوس ناک واقعے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست خارج

کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔سرکار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی ریکی نے الیکشن ٹربیونل میں کیس کی پیروی کی جبکہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جمیل آغا ایڈوکیٹ اور نور جہاں بلیدی ایڈووکیٹ نے کی۔جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے گذشتہ روز درخواست کی سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق سرفراز بگٹی کے خلاف آئینی درخواست نواب زادہ گہرام بگٹی نے دائر کی تھی، جس میں وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

ناظم آباد اے او کلینک کے سامنے ٹینکر گرین لائن ٹریک کی جالیوں سے ٹکراگیا

کراچی(پی پی آئی)ناظم آباد اے او کلینک کے سامنے تیز رفتار ٹینکر گرین لائن ٹریک کی جالیوں سے ٹکرا گیا۔واٹر ٹینکر کے ٹکرانے سے گرین بس کے لائن ٹریک کی جالیاں ٹوٹ گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر ٹینکر کو جائے حادثے سے نہیں ہٹایا گیا، واٹر ٹینکر جائے حادثہ پر ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور بریک فیل کے ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست، نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پرویز الہیٰ کو نیب انکوائری ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست دائر کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ 2 رکنی بینچ نے نیب کی درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کردی۔عدالت نے کہا کہ نیب کی درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں اور سربراہان کی نئی فہرست، چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے تاہم پاکستان تحریکِ انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے، نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی تسلیم کر لیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چئیرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دئیے۔ای سی پی نے نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ، جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ، محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق فہرست میں صدر مملکت آصف زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین، بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی موجود ہے،اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے۔

مزید پڑھیں

انٹرنیٹ سلو ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کو6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سب میرین کیبل کی خرابی کو حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا۔سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے سب میرین کیبل میں فالٹ ہے، اسکی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے،27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سید امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، پی ٹی سی ایل کے صدر کی اجلاس میں عدم شرکت پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔کمیٹی ممبر علی قاسم گیلانی نے کہا کہ ہم بھی یہاں اپنے کام چھوڑ کر آئے ہوئے ہیں اور یہ اہمیت نہیں دیتے، کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہا کہ میری آج عدالت میں پیشی ہے، کسی وقت بھی گرفتار ہوسکتا ہوں، میں وہ پیشی چھوڑ کر یہاں آیا ہوں کیونکہ آج قومی نوعیت کا معاملہ زیر غور ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او یا چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں